حیدرآباد
حیدرآباد: درگامورتیوں کے وسرجن کے دوران کرین جھیل میں گرپڑا۔بڑاحادثہ ٹل گیا
اس سے پہلے بھی پچھلے وسرجن میں ٹینک بنڈ پر اسی کمپنی کی کرین کے ساتھ ایسا واقعہ ہوا تھا۔ اس کے باوجود مختلف مقامات پر اسی کمپنی کو کنٹرایکٹ دینے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے سرور نگر میں درگا کی مورتی کے وسرجن کے دوران کرین اچانک جھیل میں گرگیا۔یہ واقعہ جس کی ویڈیو زاورتصاویر سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں میں کسی کے ہلاک ہونے یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اگر یہ کرین سڑک کے قریب گرتا تو جانی نقصان کا خدشہ تھا۔
کئی افراد کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی وجہ غیر تجربہ کار کمپنی کو وسرجن کی ذمہ داریاں سونپنا ہے۔ بلدیہ نے سٹی کرین سروسس کو وسرجن کا کنٹریکٹ43 فیصد کم قیمت پر دیا تھا۔ تجربہ کی کمی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
اس سے پہلے بھی پچھلے وسرجن میں ٹینک بنڈ پر اسی کمپنی کی کرین کے ساتھ ایسا واقعہ ہوا تھا۔ اس کے باوجود مختلف مقامات پر اسی کمپنی کو کنٹرایکٹ دینے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔