دہلی

رام، ہنومان اور مندروں سے ملازمتیں پیدا نہیں ہوں گی، تبصرہ پربی جے پی چراغ پا

ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ کی اطلاع کے مطابق پٹروڈانے کہاکہ ہم بیروزگاری، مہنگائی، تعلیم اورصحت کے مسئلہ کا سامنا کررہے ہیں، لیکن کوئی بھی ان چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ہرشخص صرف رام،ہنومان اورمندرکی بات کررہاہے۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس لیڈر سام پٹروڈانے یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہ مندروں سے ملازمتیں تخلیق نہیں ہوں گی،تنازعہ پیداکردیاہے اوربی جے پی نے ان پر سخت تنقیدکی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ
ہندوؤں کے خلاف نفرت انگیز جرائم پر لندن اسمبلی میں تحریک پیش
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ

پٹروڈانے جو راہول گاندھی کے ساتھ امریکہ کے دورہ پر گئے ہوئے تھے،الزام عائد کیاکہ نریندرمودی زیرقیادت حکومت ترقیاتی مسائل کونظراندازکررہی ہے اورمذہبی معاملات پرتوجہ مرکوز کررہی ہے۔

ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ کی اطلاع کے مطابق پٹروڈانے کہاکہ ہم بیروزگاری، مہنگائی، تعلیم اورصحت کے مسئلہ کا سامنا کررہے ہیں، لیکن کوئی بھی ان چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ہرشخص صرف رام،ہنومان اورمندرکی بات کررہاہے۔

میں نے ان سے کہاہے کہ مندروں سے ملازمتیں پیدانہیں ہوں گی۔ پٹروڈانے ایک تقریب میں یہ بات کہی۔ جس میں راہول گاندھی بھی موجودتھے۔

بی جے پی لیڈرامیت مالویہ نے ٹوئٹرکے ذریعہ پٹروڈاپرتنقیدکی اورکہاکہ انہوں نے ہندوؤں کے خلاف زہرافشانی کی ہے اورمندروں کی توہین کی ہے۔

مالویہ نے راہول گاندھی کی خاموشی پر انہیں بھی نشانہ تنقید بنایا اورکہاکہ ان کی خاموشی”ہندوؤں سے خوفزدہ کرنے کی تنقیدوں کی توثیق ہے“۔

پٹروڈا نے2019میں پلوامہ حملہ کے بعدفضائی حملوں پر بھی سوالیہ نشان لگایاتھا اورکہاتھاکہ ہندوستان کوپاکستان پر حملہ نہیں کرناچاہئے تھا۔ قبل ازیں کانگریس لیڈرنے کہاتھاکہ گذشتہ9سال میں ہندوستانی سماج کی صف بندی کردی گئی ہے اوراس عرصہ میں ایک طرف ہندولوگ ہیں تو دوسری طرف باقی تمام چیزیں ہیں۔

a3w
a3w