جرائم و حادثات

حیدرآباد:لیاپ ٹاپ واپس کرنے 30ہزارروپئے کی طلبی،ریاپڈو والا گرفتار

ریاپڈو سے لیپ ٹاپ منگوانا ایک نوجوان کومہنگاثابت ہوا کیونکہ ریاپڈو بائیک والے نے لیپ ٹاپ واپس کرنے کے لئے رقم طلب کی۔

حیدرآباد: ریاپڈو سے لیپ ٹاپ منگوانا ایک نوجوان کومہنگاثابت ہوا کیونکہ ریاپڈو بائیک والے نے لیپ ٹاپ واپس کرنے کے لئے رقم طلب کی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
نوی ممبئی میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں اسکول وین ڈرائیور گرفتار
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

رقم کی عدم ادائیگی پر اس نے لیپ ٹاپ کے ڈاٹا کو حذف کرنے کا انتباہ دیا۔نوجوان کی شکایت پر پولیس نے ریاپڈو بائیک والے کوگرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک علاقہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اشون نامی نوجوان جو پرائیویٹ بینک میں کام کرتا ہے، اپنے گھر پر لیاپ ٹاپ بھول گیا۔دفتر پہنچنے پر اس کو اس بات کاعلم ہواجس کے بعد اس نے ریاپڈو کی بکنگ کی اور اس لیاپ ٹاپ کو دفتر لانے کی ہدایت دی۔

ریاپڈو بائیک والے نے اس کے گھر سے لیاپ ٹاپ حاصل کیا تاہم اس نے اشون کو فون کرتے ہوئے کہا کہ لیاپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے اس کو 30ہزارروپئے اداکرنے ہوں گے۔ایسا نہ کرنے پر اس نے لیاپ ٹاپ کا مکمل ڈاٹا حذ ف کرنے کی دھمکی دی جس پر منوج نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی بنیاد پر ملزم ریاپڈووالے کو خیریت آبا دعلاقہ سے گرفتار کر لیا۔ اس کی شناخت آندھراپردیش کے گووردھن ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو ریمانڈ کردیا۔