حیدرآباد: ڈیجیٹل گرفتاری کا ضعیف شخص کو خوف۔1.92کروڑروپئے منتقل کروانے والے تین افرادگرفتار
دھوکہ بازوں نے کہا کہ اس کے آدھار کارڈ کے ذریعہ ایک بینک اکاؤنٹ غیر قانونی کاموں کے لیے کھولا گیا ہے اور فون پر فرضی ایف آئی آر بھی بھیجی تاکہ متاثرہ شخص یقین کر لے کہ یہ سی بی آئی سے ہیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک 71 سالہ شخص کو ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر ڈرادھمکا کر1.92کروڑروپئے منتقل کروانے والے 3سائبردھوکہ بازوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ شخص کو کال موصول ہوئی جس میں دھوکہ بازوں نے خود کو سی بی آئی عہدیدارظاہر کیا اور بتایا کہ اس کے آدھار کارڈ کے غلط استعمال کے خلاف کیس درج ہوا ہے۔
دھوکہ بازوں نے کہا کہ اس کے آدھار کارڈ کے ذریعہ ایک بینک اکاؤنٹ غیر قانونی کاموں کے لیے کھولا گیا ہے اور فون پر فرضی ایف آئی آر بھی بھیجی تاکہ متاثرہ شخص یقین کر لے کہ یہ سی بی آئی سے ہیں۔
خوفزدہ ہو کر متاثرہ شخص نے 7 تا 14 نومبر کے دوران ملزمین کے کہنے پر مختلف بینک اکاؤنٹس میں 1.92 کروڑ روپے منتقل کئے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کیا اور تین افراد کو گرفتار کیا جو سائبر فراڈ کرنے والوں کو بینک اکاؤنٹس فراہم کرنے میں مددگار تھے۔
ملزمین کی شناخت 24سالہ پانڈوراج،40سالہ جی تروپتیا اور46سالہ جی وشواناتھم کے طورپرکی گئی ہے۔