لوجہاد کیس: گوشت کھانے اور والد کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنے کا الزام
اترپردیش کے اس ضلع میں ایک خاتون سے دوستی کرنے کیلئے اپنی شناخت کو چھپانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بریلی: اترپردیش کے اس ضلع میں ایک خاتون سے دوستی کرنے کیلئے اپنی شناخت کو چھپانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایک 24 سالہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق عابد نامی ایک شخص نے ابتداء میں اپنا تعارف انکیت کی حیثیت سے کرایا تھا اور اس سے دوستی کرلی تھی، اس نے یہ بہانہ بناتے ہوئے کہ وہ اس سے شادی کرلے گا، اس کے ساتھ جنسی تعلقات بھی قائم کرلئے تھے۔
بعدازاں اس نے خاتون کے نجی ویڈیوز انٹرنٹ پر ڈال دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے شادی کرنے کیلئے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ چند دن بعد زبردستی اس کا مذہب تبدیل کرایا گیا، اسے گوشت کھانے اور اس شخص کے والد کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کردیا گیا۔
شکایت گزار نے مزید الزام لگایا کہ نوجوان کے ارکان خاندان نے اسے مارپیٹ کی اور قید کردیا تھا اور وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس سے رجوع کیا۔
سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس راہول بھاٹی نے جمعہ کے روز بتایا کہ شکایت کا نوٹ لینے کے بعد غیرقانونی تبدیلی مذہب ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور حقائق کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسرے کیس میں ایک 20 سالہ طالبہ نے الزام لگایا کہ عالم نامی ایک شخص نے ابتداء میں اپنے آپ کو آنند کی حیثیت سے متعارف کرایا تھا اور شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرلئے تھے۔
ایس پی رورل راجکمار اگروال نے بتایا کہ ملزم نے ایک مندر میں طالبہ کے ساتھ شادی کرلی تھی اور جب وہ حاملہ ہوگئی تو اس نے اس کا حمل ساقط کروادیا۔
طالبہ نے الزام عائد کیا کہ نوجوان نے اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے اس کے ساتھ معاشقہ شروع کیا تھا۔