سوشیل میڈیا

حیدرآباد: پارکنگ پر تنازعہ، ہوٹل مالک کا ایک ہی وار میں قتل (خطرناک ویڈیو)

پارکنگ پر تنازعہ کی وجہ سے ایک شخص کی زندگی ختم کردی گئی۔ پچھلے سال ہوٹل مالک کے ساتھ ایک نوجوان کا جھگڑا ہوگیا تھا جس کا بدلہ لینے کی خاطر اس نوجوان نے ہوٹل ٹالک کا بے دردی سے قتل کر دیا۔

حیدرآباد: پارکنگ پر تنازعہ کی وجہ سے ایک شخص کی زندگی ختم کردی گئی۔ پچھلے سال ہوٹل مالک کے ساتھ ایک نوجوان کا جھگڑا ہوگیا تھا جس کا بدلہ لینے کی خاطر اس نوجوان نے ہوٹل ٹالک کا بے دردی سے قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کندھے پر سبل یا لوہے کی ایک موٹی راڈ اٹھائے ہوٹل کی لابی میں داخل ہوتا ہے اور قریب میں صوفے پر بیٹھے ہوٹل مالک کے سر پر اس لوہے کی راڈ سے زور دار وار کرتا ہے۔ اس ایک ہی وار کے نتیجہ میں ہوٹل مالک کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

یہ واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ گچی باؤلی کے رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں انجیا نگر میں پیش آیا۔

ہوٹل مالک پر نوجوان کی جانب سے حملہ کئی لوگوں کے سامنے کیا گیا جو بس اس واقعہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا دیکھتے رہے۔ اس نے لوہے کی راڈ سے اس پر حملہ کیا اور اسے مار ڈالا۔ سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج میں یہ مناظر قید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہوٹل مالک کی شناخت یوسف گوڑہ کے رہنے والے سی سرینواس (54 سالہ) کے طور پر کی گئی ہے جو کونڈا پور کے وائٹ فیلڈز ولاز کے رہنے والے تھے۔ وہ انجیا نگر میں اپنے بیٹے 28 سالہ کیشو ونے کے ساتھ سی ایس ڈیلوئٹ اِن نامی ایک ہوٹل چلاتے تھے۔ انہوں نے ہوٹل کے پیچھے اسٹور روم کے لئے ایک کمرہ کرایہ پر لیا تھا۔

ایک سال پہلے کی بات ہے کہ انہوں نے اسٹور روم کے سامنے سڑک پر ایک آٹو ٹرالی کھڑی کی تھی جس سے سامان اتارا جا رہا تھا۔ اس سلسلہ میں پڑوس میں رہنے والے ایک نوجوان مہندر کا ہوٹل مالک سرینواس کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ آٹو ٹرالی کی وجہ سے ٹریفک مسائل ہوں گے۔

مہندر ایم بی اے مکمل کرچکا ہے تاہم وہ بیروزگار بتایا جاتا ہے۔ پارکنگ کے مسئلہ پر اس کا ہوٹل کے مالک سرینواس سے جھگڑا ہو گیا۔ اس جھگڑے کے بعد مہندر کسی نہ کسی طرح ہوٹل مالک سرینواس سے بدلہ لینے کے فراق میں تھا۔

جمعرات (2 مئی) کی شام وہ لوہے کی راڈ کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہوا اور صوفے پر بیٹھے سرینواس پر اس راڈ سے حملہ کردیا۔ مہندر کو سرینواس کے بیٹے ونئے اور ہوٹل کے عملے نے روکا جو وہاں موجود تھے اور سرینواس کو فوری طور پر کیئر اسپتال لے جایا گیا۔ علاج کے دوران سرینواس کی موت ہو گئی۔

بیٹے کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔