حیدرآباد

حیدرآباد: بجلی کا ٹرانسفارم پھٹ پڑا۔ ایک شخص ہلاک

شہرحیدرآباد کے کشائی گوڑہ انڈسٹریل ایریا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بجلی کے کھمبے کے قریب کھدائی کے دوران بجلی کا ٹرانسفارم پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کشائی گوڑہ انڈسٹریل ایریا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بجلی کے کھمبے کے قریب کھدائی کے دوران بجلی کا ٹرانسفارم پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق کھدوائی کے دوران ارتنگ وائر میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجہ میں زوردار دھماکہ ہوا اور ٹرانسفارمر پھٹ گیا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کام کر رہا شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی افراد نے پولیس اور محکمہ بجلی کو اطلاع دی۔

پولیس ٹیم نے وہاں پہنچ کر کیس درج کر لیا اور جانچ شروع کردی۔