حیدرآباد
حیدرآباد: انجینئرنگ کے طالب علم کی خودکشی
18 سالہ جی ابھیلاش، جو ایک پرائیویٹ کالج میں انجینئرنگ کے سال اول کا طالب علم تھا، شوالایانگر میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔ اتوار کی صبح اسے گھر کے سیلنگ فین سے لٹکا ہوا ارکان خاندان نے پایا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ سورارم میں ہفتہ کی رات ایک انجینئرنگ کے طالب علم نے اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔
18 سالہ جی ابھیلاش، جو ایک پرائیویٹ کالج میں انجینئرنگ کے سال اول کا طالب علم تھا، شوالایانگر میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔ اتوار کی صبح اسے گھر کے سیلنگ فین سے لٹکا ہوا ارکان خاندان نے پایا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔