آندھراپردیش

اے پی کے امراوتی میں 2025 کا "کوانٹم ٹکنالوجی ورکشاپ”۔ وزیر آئی ٹی نارا لوکیش کا اعلان

"چونکہ ہم ’امراوتی کوانٹم ویلی ورکشاپ 2025‘ کی میزبانی کر رہے ہیں، میں پورے ہندوستان اور بیرونِ ممالک سے یہاں آنے والے کوانٹم سائنسدانوں، موجدین اور اسٹیک ہولڈرس کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتا ہوں۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے درالحکومت امراوتی میں 2025 کے کوانٹم ٹکنالوجی ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نارا لوکیش نے ایک دلچسپ ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


"چونکہ ہم ’امراوتی کوانٹم ویلی ورکشاپ 2025‘ کی میزبانی کر رہے ہیں، میں پورے ہندوستان اور بیرونِ ممالک سے یہاں آنے والے کوانٹم سائنسدانوں، موجدین اور اسٹیک ہولڈرس کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی بصیرت افروز قیادت میں، ہم امراوتی کو کوانٹم ٹیکنالوجیز کا عالمی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


اس تاریخی موقع پر وزیراعلیٰ ‘امراوتی کوانٹم ویلی ڈیکلریشن’ کا بھی اجرا کریں گے، جو آندھرا پردیش کو کوانٹم انوویشن میں ایک انقلابی قدم کے طور پر آگے لے جائے گا۔


آئیے ہم سب مل کر مستقبل کی تشکیل کریں۔ مستقبل کو خوش آمدید، اور وجئے واڑہ کو خوش آمدید!”