حیدرآباد

حج کیمپ 2024 فوری شروع کرنے پرزور مطالبہ: محمد سلیم

محمد سلیم صدرنشین اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک مکتوب کے ذریعہ مرکزی وزیر اقلیتی بہبود سمرتی ایرانی سے تفصیلی طور پر تحریری نمائندگی کی کہ وہ حج کیمپ 2024ء کا آن لائن فارم کے ادخال کا فوری آغاز کریں۔

حیدر آباد: محمد سلیم صدرنشین اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک مکتوب کے ذریعہ مرکزی وزیر اقلیتی بہبود سمرتی ایرانی سے تفصیلی طور پر تحریری نمائندگی کی کہ وہ حج کیمپ 2024ء کا آن لائن فارم کے ادخال کا فوری آغاز کریں۔

متعلقہ خبریں
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع
حج کمیٹی کا مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کا نواں تربیتی اجتماع
حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی
تلنگانہ میں آن لائن حج فامس کی اجرائی
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

چونکہ حج کیمپ 2023ء عازمین حج کو جن مشکلات و مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کا اعادہ نہ ہونے دیں۔

محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مرکزی وزیر اقلیتی بہبود سمرتی ایرانی کو تحریری مکتوب میں بتایا کہ حج کیمپ 2023ء کا جن حالات میں آناً فاناً اعلان کیا گیا تھا۔ کئی عازمین حج کو مدت کی وجہ سے اپنا سفر مقدس حج کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے مرکزی وزیر اقلیتی بہبود کو مکتوب کے ذریعہ حج کیمپ 2023ء میں آئے مشکلات و مسائل کا تفصیلی طور پر احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج کے لئے مختص کردہ فلائٹس میں کم تعدد کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حج کیمپ 2023ء 16 دنوں طویل تھا جس کی وجہ سے حج ہاؤز نامپلی میں عازمین حج کو رہائش کے انتظامات میں مشکلات پیش آئیں۔ چونکہ تقریباً 9 ریاستوں کے عازمین حج‘ حیدر آباد ایمبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوئے تھے۔

محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مرکزی وزیر اقلیتی بہبود سمرتی ایرانی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد حج کیمپ آن لائن فارم 2024ء کا آغاز کریں۔ انہوں نے عازمین حج کے سفر حج کے اخراجات میں بھی کمی کا مطالبہ کیا۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کے بہتر انتظامات کرنے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بالخصوص منیٰ، عرفات و مزدلفہ میں آمد ورفت کے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ایک نمائندہ وفد دہلی پہنچ کر شخصی نمائندگی کرے گا۔

a3w
a3w