تلنگانہ
حیدرآبا: جنگلی بلی کے نظرآنے پر مقامی افراد میں خوف
شہرحیدرآباد کے جیڈی مٹلہ کے گاجولارامارم میں جنگلی بلی کے کل شب نظرآنے پر مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جیڈی مٹلہ کے گاجولارامارم میں جنگلی بلی کے کل شب نظرآنے پر مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔
یہ جانورگاجولارامارم کے قیصرنگر میں دیکھاگیا جس کے بعد مقامی افراد میں یہ افواہ پھیل گئی کہ علاقہ میں تیندواگھوم رہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس سلسلہ میں مقامی افراد سے بات کی اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔
بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عہدیدارو کی ٹیم وہاں پہنچ گئی جس نے اس بلی کو پکڑلیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔اس بلی کو بعد ازاں جنگل میں چھوڑدیاجائے گا۔