جرائم و حادثات
حیدرآباد: خاتون کنڈکٹر کی خودکشی
نیند کی گولیاں کھاکر خاتون کنڈکٹر نے خودکشی کرلی۔حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ ڈپو سے تعلق رکھنے والی خاتون کنڈکٹر سری ودیا نے دو دن پہلے نیندکی گولیاں کھالی تھی۔

حیدرآباد: نیند کی گولیاں کھاکر خاتون کنڈکٹر نے خودکشی کرلی۔حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ ڈپو سے تعلق رکھنے والی خاتون کنڈکٹر سری ودیا نے دو دن پہلے نیندکی گولیاں کھالی تھی۔
اس کے ارکان خاندان نے علاج کے لئے اس کو اسپتال پہنچایاجہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
آر ٹی سی ایمپلائز یونین کے جنرل سکریٹری راجی ریڈی نے خاتون کنڈکٹر کی موت پر غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سری ودیا نے آر ٹی سی عہدیداروں کی ہراسانی کی وجہ سے خودکشی کرلی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکام نے ورکرس کو ہراساں کرنا بند نہیں کیا تو احتجاج کیاجائے گا۔
انہوں نے منیجنگ ڈائرکٹر آرٹی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ میں مداخلت کرکے جانچ کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔