مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

ویڈیو: غزہ کی صورتحال بتانے کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت زلزلے سے لرز اٹھی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال بتاتے ہوئے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال بتاتے ہوئے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 اپریل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس رکھا گیا، اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور معصوم بچوں کی تشویشناک صورتحال بیان کی جارہی تھی۔

اجلاس میں ابھی غزہ کی صورتحال بیان ہی کی جارہی تھی کہ اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لگے، زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا لیکن اجلاس میں موجود کسی کی ایک شرکاء نے کہا کہ ‘آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی’۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کی صبح 10 بجکر 23 منٹ پر امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

4.8 شدت کے زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں، نیویارک اور اس کے قریبی علاقوں میں موجود شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیا اور اپنی خیریت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں پیدا ہونے والے خوف سے بھی آگاہ کیا۔

a3w
a3w