سوشیل میڈیا

ویڈیو: انسانی سر اور چہرے کے ساتھ بکری کے بچے کی پیدائش، لوگ حیران

اس ویڈیو کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے جہاں ایک بکری نے ایک غیر معمولی شکل والے بچے کو جنم دیا جس کا سر انسان کے سر جیسا ہے۔

بھوپال: ہم سب نے ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہے جن کے چہرے جانوروں سے ملتے جلتے ہیں۔ چاہے وہ بھیڑیئے کی مختلف زاویوں والی آنکھیں ہوں یا گلہری کے گول گال، انسان اکثر جانوروں کی طرح نظر آتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی ایسے جانور کے بارے میں سنا ہے جو انسان جیسا نظر آتا ہے؟ ایک نوزائیدہ بکری کے بچے کی وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچا رکھا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کنندگان حیران ہیں کہ بکری کا یہ بچہ عجیب طور پر انسان سے مشابہت کیوں رکھتا ہے۔

اس ویڈیو کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے جہاں ایک بکری نے ایک غیر معمولی شکل والے بچے کو جنم دیا جس کا سر انسان کے سر جیسا ہے۔ اس بکری کا مالک ضلع ودیشہ کی سرونج تحصیل کے سیمل کھیڑی گاؤں کا ایک چرواہا نواب خان ہے جس کے ہاں انسانی سر لے کر بکری کا بچہ پیدا ہوا ہے۔

ویڈیو میں بکری کے بچہ کا چہرہ انسان جیسا دکھائی دے رہا ہے، اس کی دونوں آنکھیں ابھری ہوئی ہیں اور ایک دوسرے کے قریب ہیں اور وہ گھنی سفید کھال اور بالوں سے گھرا ہوا ہے۔

اسے دیکھ کر گاؤں والوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق یہ خبر پھیلتے ہی گاؤں کے لوگ نواب خان کے گھر پر جمع ہو گئے۔ معلوم ہوا کہ یہ پہلا موقع تھا جب نواب خان کے کسی جانور نے بچے کو جنم دیا ہے۔

جانوروں کے ڈاکٹر مانو سنگھ کے مطابق، نوزائیدہ بکری ہیڈ ڈیسپیپشیا نامی بیماری کا شکار ہے جو ہر 50 ہزار جانوروں میں سے ایک کو ہوتی ہے۔ یہ حالت عام طور پر دیگر مویشیوں میں پائی جاتی ہے لیکن بکریوں میں شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔

بتادیں کہ 2021 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب راجستھان کے گاؤں نمودیا میں انسان نما چہرے والی بکری پیدا ہوتے ہی اس کی پوجا شروع کردی گئی تھی۔

a3w
a3w