جنوبی بھارت

عیسائیوں کی عبادت میں خلل ڈالنے پر8 ہندومنانی کارکنوں کے خلاف کیس

عیسائیوں کی اتوارکی عبادت میں خلل ڈالنے اورعبادت کیلئے آنے والوں کو دھمکیاں دینے کاالزام ہے۔

چینائی: سچیندرم پولیس نے ہندومنانی کے 8 کارکنوں کے خلاف کیس درج کرلیاہے۔

ان پر عیسائیوں کی اتوارکی عبادت میں خلل ڈالنے اورعبادت کیلئے آنے والوں کو دھمکیاں دینے کاالزام ہے۔

پولیس کے مطابق ہندومنانی کے کارکن جن کے ہاتھ میں پرچم تھے،پٹھالم کے قریب ویربھگوتی علاقہ میں ایک عبادت گاہ میں داخل ہوگئے۔

انہوں نے مبینہ طورپر عبادت کوروکنے کی کوشش کی اور وہاں جمع ہونے والوں کوفوری عبادت گاہ خالی کردینے کی دھمکی دی۔