حیدرآباد

حیدراباد: مالی مشکلات سے تنگ آکر خاتون کانسٹیبل کی خودکشی

مالی پریشانیوں کے باعث اس نے پیر کو اپنے مکان میں خودکشی کر لی۔ شوہر روی کمار کی شکایت پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا۔

حیدرآباد: مالی مشکلات سے تنگ آکر خاتون کانسٹیبل کی خودکشی کا واقعہ حیدراباد کے ہستیناپورم میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

تفصیلات کے مطابق، ہستیناپورم ڈیویژن کے ٹیچرس کالونی میں 38 سالہ دپیکا اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھی۔

وہ ناگول پولیس اسٹیشن میں خاتون کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی۔

مالی پریشانیوں کے باعث اس نے پیر کو اپنے مکان میں خودکشی کر لی۔ شوہر روی کمار کی شکایت پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا۔

میر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یواین آئی وخ