حیدرآباد

انسانی جانوں کی حفاظت سماجی ذمہ داری:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہاکہ دماغ کوخون کی سربراہی مسدود ہونے سے برین ڈیڈ قرار دیا جاتا ہے۔ اگرہم پلمونری ریسوسی ٹیشن (سی پی آر) کے طریقہ کار کوسیکھ لیں تو یقینی طورپر مزید انسانی جانوں کوبچایا جاسکتا ہے۔ آج سدی پیٹ ٹاؤن میں پولیس کنونشن ہال میں سی پی آرتربیتی پروگرام کاانعقاد عمل میں لایاگیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ ملک میں یومیہ چار ہزار افراد قلب پر حملہ کے باعث فوت ہورہے ہیں۔ یہ تعداد سالانہ طورپر تقریباً 15 لاکھ کے قریب ہے۔ بروقت علاج کی فراہمی سے ان چار ہزار افراد میں صرف ایک فیصد کی جان بچائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس

ہریش راؤ نے کہاکہ دماغ کوخون کی سربراہی مسدود ہونے سے برین ڈیڈ قرار دیا جاتا ہے۔ اگرہم پلمونری ریسوسی ٹیشن (سی پی آر) کے طریقہ کار کوسیکھ لیں تو یقینی طورپر مزید انسانی جانوں کوبچایا جاسکتا ہے۔ آج سدی پیٹ ٹاؤن میں پولیس کنونشن ہال میں سی پی آرتربیتی پروگرام کاانعقاد عمل میں لایاگیا۔

اس پروگرام میں ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ‘ رکن کونسل فاروق حسین‘ صدرنشین ضلع پریشد روجاشرما‘ضلع کلکٹرپرشانت جیون پاٹل‘ ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر کاشی ناتھ‘عوامی نمائندے اورسیاسی قائدین وکارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ انسانی جان کافی قیمتی ہے اورانسانی جان کی حفاظت کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ عرصہ میں قلب پر حملہ سے اموات میں اضافہ دیکھا گیا۔ سی پی آر طریقہ کار سے وقت پر طبی امداد کی فراہمی سے کئی جانوں کوبچایا جاسکتا ہے۔

اسی لئے ریاست کے طول وارض میں عوام کو سی پی آر کی تربیت فراہم کرنے کے لئے تربیتی کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ کارڈیک آریٹ اورہیرٹ اٹاک میں فرق ہے‘صرف کارڈیک آریٹ سے متاثر افراد کوہی سی پی آر فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ان تربیتی کیمپس میں عوام اور عہدیداروں کو کارڈیک آریٹ اورہیرٹ اٹاک کے درمیان فرق اور سی پی آر کی حقیقت سے واقف کرایا جارہاہے۔ اب تک ریاست بھر میں 1860بیاچس کے ذریعہ 36500 لوگوں کوسی پی آر ٹریننگ دی جارہی ہے۔

ایک ٹرپنسر روزانہ 20 افراد کوتربیت فراہم کررہا ہے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ 15 کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے اے ای ڈی مشین حاصل کئے جارہے ہیں جن کوہرپی ایچ سی میں رکھا جائے گا۔