حیدرآباد

سہیل ہوٹل ملک پیٹ میں بھیانک آتشزدگی، ایک ہلاک

اس حادثہ میں ہوٹل کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 33 سالہ شہاب الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ کچن میں دو بڑی دیگوں کے درمیان فرش پر پڑا پایا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

حیدرآباد: شہر کے علاقے ملک پیٹ میں واقع سہیل ہوٹل میں جمعہ کی شام کو زبردست آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے ملک پیٹ اور گولی گوڑہ فائر اسٹیشنوں کے دو فائر ٹینڈرز جائے حادثہ پہنچے اور آگ بجھائی۔

متعلقہ خبریں
جماعت اسلامی ملک پیٹ کے زیر اہتمام سیرت ایکسپو کا انعقاد: احمد بلعلہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ

اس حادثہ میں ہوٹل کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 33 سالہ شہاب الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ کچن میں دو بڑی دیگوں کے درمیان فرش پر پڑا پایا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

اس شخص کی لاش صرف آگ بجھانے کی پوری کارروائی کے بعد اور اہلکاروں کی تلاش مکمل کرنے کے بعد ملی۔

آگ نے پورے گراؤنڈ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ چونکہ یہ ریستوراں ملک پیٹ-نلگنڈہ چوراہا پر مین روڈ پر واقع ہے، اس لیے یہاں چند گھنٹوں تک ٹریفک بری طرح متاثر رہا۔ واقعہ کے بعد باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

یہ ہوٹل مقامی لوگوں کے لئے ایک مقبول جگہ ہے جو بریانی، مرق اور دیگر ڈشس کے لئے مشہور ہے۔ اچانک آگ لگنے سے ہوٹل میں موجود گاہک خوفزدہ ہو گئے اور جلدی سے باہر نکل آئے۔

ایریا ہاسپٹل مالک پیٹ/پولیس ہاسپٹل سے متصل ریستوران میں آگ لگنے سے دواخانہ میں موجود مریضوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔ گہرے دھوئیں کے باعث جانی نقصان سے بچنے کے لئے اسپتال میں موجود مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔