ایشیاء

بنگلہ دیش میں 14 ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ کا واقعہ

نامعلوم اشرار نے شمال مغربی بنگلہ دیش میں کل رات سلسلہ وار منظم حملوں میں 14 ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ کی۔

ڈھاکہ: نامعلوم اشرار نے شمال مغربی بنگلہ دیش میں کل رات سلسلہ وار منظم حملوں میں 14 ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ کی۔

بلیا ڈانگی میں ہندو برادری کے لیڈر بیدیا ناتھ برمن نے بتایا کہ اشرار نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا اور اور تین یونینوں کی 14 مندروں میں مورتیوں کو توڑ پھوڑ کی۔ اُپا ضلع پوجا سلبریشن کونسل کے جنرل سکریٹری برمن نے کہا کہ بعض مورتیاں تباہ ہوگئیں، جب کہ بعض مندر کے مقام پر تالاب کے پانی میں پائی گئیں۔

اُن (اشرار) کی شناخت کے بارے میں ہم تاریکی میں ہیں، لیکن ہم انھیں تحقیقات کے بعد کیفرکردار تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

ہندو برادری کے لیڈر اور یونین پریشد چیئرمین سمر چٹری نے بتایا کہ یہ علاقہ ہمیشہ سے شاندار بین مذہبی ہم آہنگی کے لیے جانا جاتا ہے۔

ماضی میں یہاں کبھی ایسا شرمناک واقعہ پیش نہیں آیا۔ اکثریتی مسلم برادری کا ہمارے ساتھ (ہندوؤں کے ساتھ) کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ اشرار کون ہوسکتے ہیں۔

a3w
a3w