حیدرآباد

حیدرآباد: نامپلی کے سبحان پورہ میں صوفہ بنانے والے یونٹ میں لگی بھیانک آگ

قلب شہر حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں صوفہ بنانے والے ایک یونٹ میں زبردست آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حیدرآباد: قلب شہر حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں صوفہ بنانے والے ایک یونٹ میں زبردست آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق نامپلی کے سبحان پورہ علاقے میں واقع صوفہ بنانے والے یونٹ میں شام 5 بجے کے قریب آگ لگی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کے لوگ اپنے اپنے گھروں سے فوری باہر نکل آئے کیونکہ انہیں آگ کے اپنے مکانوں تک پھیلنے کا خوف تھا۔

اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے تک جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آگ بجھانے والے عملے کو موقع پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سبحان پورہ کی سڑکیں اور گلیاں کافی تنگ ہیں اور وہاں جابجا گاڑیاں پارک کی ہوئی تھیں۔

فائر بریگیڈ حکام کو شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہوگی۔ تاہم حکام آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

a3w
a3w