تلنگانہ
تلنگانہ: باپ نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی
متاثرہ لڑکی نے ہمت دکھاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی۔بولارم پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم باپ کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بولارم سکندرآباد کے حدود میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنی کمسن بیٹی کو جسمانی طور پر ہراساں کرتا رہا ۔
متاثرہ لڑکی نے ہمت دکھاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی۔بولارم پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم باپ کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔