جرائم و حادثات
حیدرآباد: گروکل اسکول میں آگ،دوطلبا کے جھلس جانے کی اطلاع
شہرحیدرآباد کے شیخ پیٹ علاقہ میں گروکل اسکول میں آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شیخ پیٹ علاقہ میں گروکل اسکول میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت میں بٹھائی گئی گنیش کی مورتی کے قریب کل شب طلبا نے چراغ رکھا تھا۔
اس چراغ کے نتیجہ میں قریب میں رکھے پردوں اوربلانکٹس کو آگ لگ گئی۔
اس واقعہ میں یہ کمبل اور پردے جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئے۔آگ بجھانے کی کوشش کے دوران دو طلبا کے جھلس جانے کی اطلاع ملی ہے۔