حیدرآباد
حیدرآباد: پٹاخوں کی دکان پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی گئی
نامعلوم شخص نے کل شب یہ حرکت کی جو قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں سڑک کے کنارے لگائی گئی پٹاخوں کی دکان پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی گئی۔
نامعلوم شخص نے کل شب یہ حرکت کی جو قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔
اس واقعہ کے وقت دکان میں دو افرادسورہے تھے جن میں سے ایک جھلس گیا۔
اس کوعلاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پٹرول ڈالنے والے شخص کو حراست میں لے لیاگیا۔