حیدرآباد

حیدرآباد: ملازمت پر بحال کرنے کامطالبہ۔سابق ہوم گارڈ فلڈ لائٹ ٹاورپرچڑھ گیا

اُ س وقت کی حکومت نے تحریک کو دبانے کے لیے یہ قدم اٹھایاتھا۔

حیدرآباد: ملازمت پر بحال کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ایک سابق ہوم گارڈ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ ٹاور پر چڑھ گیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

انجینلو نامی اس سابق ہوم گارڈ نے دعویٰ کیا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے قبل تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے پر اسے 250 دیگر ہوم گارڈس کے ساتھ ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

اُس وقت کی حکومت نے تحریک کو دبانے کے لیے یہ قدم اٹھایاتھا۔

انجینلونے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران وزیراعلی ریونت ریڈی نے ہوم گارڈس کو دوبارہ خدمات پربحال کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم، ریاست میں کانگریس کی حکومت کو برسراقتدار آئے ایک سال گزر گیا، لیکن وزیر اعلیٰ اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے۔

انجینلونے کہا کہ تمام 250 سابق ہوم گارڈس کے پاس مناسب دستاویزات اور ثبوت موجود ہیں اور وہ شہر کے مختلف دفاتر میں کام کر چکے ہیں۔