حیدرآباد
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں لڑکی ہلاک
جب گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے ڈیٹکٹیو انسپکٹر ستیہ نارائن کی گاڑی کو ایک کار نے پیچھے سے ٹکردے دی۔ اس کار میں دو نوجوان اور تین نوجوان خواتین موجود تھیں۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے لنگرحوض علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 20سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا
جب گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے ڈیٹکٹیو انسپکٹر ستیہ نارائن کی گاڑی کو ایک کار نے پیچھے سے ٹکردے دی۔ اس کار میں دو نوجوان اور تین نوجوان خواتین موجود تھیں۔
پولیس کے مطابق، ڈرائیور نشہ کی حالت میں تھا اور کار سے شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ حادثے میں 20سالہ کشوی نامی لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت نازک ہے۔
پولیس گاڑی میں موجود تین کانسٹیبلس زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔