حیدرآباد

حیدرآباد: پرانے شہر میں برقی شعبہ کی اڈانی کو حوالگی، مجلس نے کی سخت مخالفت

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی (ایم ایل اے) نامپلی، محمد ماجد حسین نے آج کہا کہ ان کی پارٹی پرانے شہر میں برقی بلز کی وصولی کی ذمہ داری اڈانی گروپ کو حوالے کرنے کی شدت سے مخالفت کرتی ہے۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی (ایم ایل اے) نامپلی، محمد ماجد حسین نے آج کہا کہ ان کی پارٹی پرانے شہر میں برقی بلز کی وصولی کی ذمہ داری اڈانی گروپ کو حوالے کرنے کی شدت سے مخالفت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ

اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ماجد حسین نے کہا کہ ہماری پارٹی پاور سیکٹر یعنی جینکو، ٹرانسکو اور دیگر ڈسکام کی نجی کاری (خانگیانہ) کی مخالفت کرتی ہے۔ اس میں میں پرانے شہر حیدرآباد میں برقی بلز کی وصولی کا کام اڈانی پاور کو حوالے کرنے کا پراجیکٹ بھی شامل ہے جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔

ماجد حسین نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر توجہ دے اور ان کے وسائل مہیا کرے۔ ان کی پارٹی اس سلسلہ میں حکومت کا مکمل تعاون کرنے تیار ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ مجلس مرکزی وسائل میں ریاست کے جائز حصہ کو حاصل کرنے کی لڑائی میں حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرتی ہے، نامپلی ایم ایل اے نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آندھراپردیش کی تنظیم جدید قانون کے تحت تلنگانہ سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے گزشتہ ماہ نئی دہلی میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ اڈانی گروپ حیدرآباد کے پرانے شہر میں بجلی کی تقسیم اور بلز کی وصولی کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

ریونت ریڈی کے اس اعلان پر حیدرآباد کے شہریوں بالخصوص پرانے شہر کے لوگوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ چیف منسٹر نے تجویز پیش کی کہ اولڈ سٹی ریجن کی ذمہ داری گوتم اڈانی کی ایک کمپنی کو تجرباتی طور پر حوالہ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پرانے شہر میں صارفین برقی بلز ادا نہیں کرتے اور جب محکمہ برقی کے ملازمین وصولی کی کوشش کرتے ہیں تو ان پر حملے کئے جاتے ہیں۔

ریونت ریڈی نے مزید کہا تھا کہ پرانے شہر میں پائلٹ پروجیکٹ (تجرباتی طور پر) کے بعد پورے شہر حیدرآباد اور بعد میں پوری ریاست میں برقی کی سربراہی اور بلز کی وصولی کی ذمہ داری اڈانی گروپ کو سونپ دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جمع ہونے والی کل آمدنی میں سے 25 فیصد اڈانی گروپ اور 75فیصد ریاستی حکومت کو جائے گی۔

اس سلسلہ میں بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے لیڈروں کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس میں اڈانی گروپ کے تئیں کانگریس پارٹی کے موقف پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ بی آر ایس کے ترجمان ایم کرشنک نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو منافق قرار دیا تھا۔

a3w
a3w