حیدرآباد

ملک بھر میں حیدرآباد کو خواتین کی آبادی میں پانچواں مقام

ہندوستان میں آبادی کے لحاظ سے اوتار گروپ ڈایورسیٹی، مساوات اور شمولیت سلوشنز نے Top Cities for Women in India انڈیکس کا دوسرا ایڈیشن جاری کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں کے زمرہ میں خواتین کی آبادی کے لئے ملک بھر میں پانچویں مقام پر ہے۔اس فہرست میں پہلے مقام پر چنائی، بنگلورو، پونے، ممبئی، حیدرآباد، کولکتہ، احمد آباد، دہلی، کوئمبٹور اور جے پور خواتین کی آبادی کے لئے سرفہرست 10 شہروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ

 ہندوستان میں آبادی کے لحاظ سے اوتار گروپ ڈایورسیٹی، مساوات اور شمولیت سلوشنز نے آج Top Cities for Women in India  انڈیکس کا دوسرا ایڈیشن جاری کیا۔ دس لاکھ سے کم آبادی والے شہروں کے زمرے میں 10 میں سے 8 شہر ہندوستان کے جنوبی حصے سے تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں حصّہ لئے  32 فیصد خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں اور 21 فیصد خواتین اپنے شہروں میں رات 8 بجے کے بعد باہر نکل کر اپنے تحفظ کے متعلق خدشات کا شکار ہیں۔ 31 فیصد خواتین   شہروں میں اپنے لباس کے انتخاب کے بارے میں تناؤ محسوس کرتی ہیں، جب کہ 30 فیصد نے ملے جلے تجربات کی اطلاع دی۔