حیدرآباد

مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے 34ویں گولڈ میڈل ایوارڈ کی تقسیم

ماریہ تبسم سکریٹری مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ عارف الدین گولڈ میڈل ایوارڈ اس بار ایک خاتون کو دیا جارہا ہے جوخواتین کی ترقی کیلئے نمایاں کام انجام دے رہی ہیں۔ محترمہ صبیحہ فرزانہ سکریٹری طلباء کو مشورہ دیا کہ تعلیمی میدان میں محنت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن کریں۔انھوں نے کہاکہ وہ اپنے والدین کی محنت کو رائیگاں نہ کریں ۔

حیدرآباد: مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے 34ویں گولڈ میڈل ایوارڈ فنکشن کا اہتمام سیدلطیف الدین ہال حمایت نگر میں منعقد کیاگیا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسرعلی رضا موسوی ‘ وائس چانسلر کے بی این یونیورسٹی ‘ جناب اوصاف سعید آئی ایف ایس ‘ روبینہ مظہر صفاء فائونڈیشن نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔ مہمانوں کا استقبال سکریٹری محترمہ صبیحہ فرزانہ ‘ڈائرکٹرس کے ایم فصیح الدین ‘محترمہ ماریہ تبسم نے کیا ۔

متعلقہ خبریں
حضرت مظہر الدین چشتی القادری رحمہ اللہ کے 54ویں عرس کی تقاریب اختتام پذیر—ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب

اس موقع پر کے ایم فصیح الدین ڈائرکٹر ایجوکیشنل سوسائٹی نے مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کامختصرسا تعارف پیش کیا انھوں نے کہا کہ یہ گولڈ میڈل ایوارڈفنکشن کاانعقاد1989میں کے ایم عارف الدین مرحوم نے شروع کیا تھا جس میں مہر نبوتۖکنندہ گولڈ میڈلس ہونہار طلبا کو دئے جاتے ہیں جنھوں نے کالج اور اسکول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کئے ہیں۔انھوں نے اپنے والد کی تعلیمی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد 1932میں تعلیمی میدان میں قدم رکھتے ہوئے علم کی روشن کو آگے بڑھانے کا خواب دیکھا تھا ۔

چنانچہ ایک چھوٹے سے شلٹر میں مختصر بچوں کے ساتھ مدینہ ایجوکشن کی شروعات ہوئی تاکہ اپنی کمیونٹی کو علم کی روشنی سے آراستہ کیا جائے ۔ محترمہ ماریہ تبسم سکریٹری مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ عارف الدین گولڈ میڈل ایوارڈ اس بار ایک خاتون کو دیا جارہا ہے جوخواتین کی ترقی کیلئے نمایاں کام انجام دے رہی ہیں۔ محترمہ صبیحہ فرزانہ سکریٹری طلباء کو مشورہ دیا کہ تعلیمی میدان میں محنت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن کریں۔انھوں نے کہاکہ وہ اپنے والدین کی محنت کو رائیگاں نہ کریں ۔

مدینہ ایجوکیشن کا مقصد علم کو آگے بڑھانا ہے طلباء میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ اس طرح بچوں کا مقصد صرف علم حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین جو اپنا سب کچھ صرف کرتے ہوئے آپ کو علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔طلباء سے کہا کہ حق رائے دہی کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے ملک کو چلانے کیلئے اچھے سربراہوںکا انتخاب کریں ۔ پروفیسر علی رضا موسوی نے 25سال پہلے مدینہ ایجوکیشن کے فنکشن میں آنے کا ذکر کیا ۔ انھوں نے کہاکہ مدینہ ایجوکیشن کے اسٹیج کا معیار کم نہیں ہوا ہے اس میں اضافہ ہی ہورہا ہے ۔ انھوںنے طلباء سے کہا کہ آج کا دورہ انٹلیجنس آرٹیفشل’ جی پی ٹی کا چیلنج سے بھرپور ہے ۔

طلباء ڈگریوںاور اچھے مارکس کے ساتھ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے دنیا کے ساتھ چل سکتے ہیں۔طلباء کو اپنی شخصیت میں نکھار لانا چاہئے۔مہمانان خصوصی جناب اوصاف سعید آئی ایف ایس نے طلباء کو بتایا کہ وہ پہلے مسلم سفیر امریکہ منتخب ہوئے اور 1989میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔انھوں نے اپنے بارے میں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے بتایا وہ فارن سروس (IFS)، 1989 بیچ سے تعلق رکھتے ہیں 34سال کا سفارتی تجربہ کے ساتھ مصر، سعودی عرب ‘، قطر، ڈنمارک، یمن، امریکہ جیسے ممالک میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انھیں یہ سب کچھ تعلیم کے ساتھ ساتھ صلاحیت حاصل کرنے کے عوض ملا ہے۔ انھوں نے عارف صاحب کے خاندان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ افراد خاندان اپنے ورثہ کی جائیداد اور مشن کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ روبینہ مظہر صفاء فائونڈیشن جنھوں نے بے شمار خواتین کا مستقبل سنوارہا ہے نے خواتین کوتعلیم کی طرف توجہ مبذول کرنے کا مشورہ دیا ۔

خواتین ملک کا روشن مستقبل سنوارسکتی ہے انھوںنے بتایاکہ جو ممالک خواتین کی تعلیم پر پابندی لگائے تھے وہ ملک آج خواتین کی خدمت حاصل کررہے ہیں۔ خواتین اپنی کمیونٹی کو باصلاحیت بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے ۔ اس موقع پرروبینہ مظہر’ جناب اوصاف سعید کو ان کے سماجی خدمات پر کے ایم عارف الدن میموریل گولڈ میڈل سے نوازاگیا ۔تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پرپی ایچ ڈی ‘ڈگری ‘انٹرمیڈیٹ سی بی ایس سی’ایس ایس سی ‘اور ٹمریز طلبا کو گولڈ میڈل اور ایوارڈ پیش کئے گئے ۔