حیدرآباد

حیدرآباد: صحت کے مسائل، پینٹر کی خودکشی

جو میدک کا رہنے والا تھا اور میاں پورکے پی اے نگر میں اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ پینٹنگ کا کام کر کے زندگی گزار رہا تھا۔ دو ماہ پہلے کام کے دوران ایک عمارت سے گر کر اسے شدید زخم آئے تھے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے میاں پور میں صحت کے مسائل کے باعث ایک 34 سالہ پینٹر نے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق، اس کی شناخت پردیپ راؤ کے طور پر ہوئی ہے

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

جو میدک کا رہنے والا تھا اور میاں پورکے پی اے نگر میں اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ پینٹنگ کا کام کر کے زندگی گزار رہا تھا۔ دو ماہ پہلے کام کے دوران ایک عمارت سے گر کر اسے شدید زخم آئے تھے۔

علاج کے بعد وہ گھر پر ہی محدود تھا۔پولیس سب انسپکٹر جے مونیکا نے بتایا کہ جب اس کی بیوی کام پر گئی تھی اور بچے اسکول میں تھے، اس دوران پردیپ نے سیلنگ فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

اس کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ حادثہ کے بعد اس کی طبیعت خراب رہتی تھی اور وہ ڈپریشن کا شکار ہو گیا تھا، اس لئے اس کو شبہ ہے کہ اسی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہوگی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔