تلنگانہ

کے سی آر کی خاندانی حکومت کا جلد خاتمہ یقینی: پیوش گوئل

مرکزی وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل نے کہا کہ تلنگانہ سے چیف منسٹر کے سی آر کی خاندانی حکومت کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ ریاست کے عوام ڈبل انجن کی حکومت لانا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل نے کہا کہ تلنگانہ سے چیف منسٹر کے سی آر کی خاندانی حکومت کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ ریاست کے عوام ڈبل انجن کی حکومت لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی
جگتیال کے مدرس محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ ریاستی سطح کے یومِ سائنس سمینار کیلئے منتخب

پیوش گوئل آج سویرا فنکشن ہال یوسف گوڑہ میں جوبلی ہلز حلقہ کے مقامی عوام کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں 7.5 لاکھ کروڑ کا قرض حاصل کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت اس رقم کا سود ادا کرنے کے لئے کثیر رقم خرچ کررہی ہے جبکہ تلنگانہ ریاست ملک میں چھوٹی ریاست ہے اس ریاست کا قرضہ بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ کے دیہی اور شہری علاقوں میں رہنے والے عوام کو کے سی آر کی خاندانی اور بدعنوان حکومت کے بارے میں واقف کروائیں اور اس کے ساتھ عوام کو وزیراعظم نریندر مودی کے متعارف کردہ فلاحی اسکیمات کے بارے میں بتانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس جو بدعنوان سیاسی جماعتیں ہیں۔ لہذا عوام ان جماعتوں کو ووٹ نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام باشعور ہیں۔

وہ جس سیاسی جماعت کو ووٹ دینا چاہتے ہیں اس کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی معاشی حالت خراب ہونے کے باعث ریاستی حکومت‘ طلبہ کو اسکالرشپ جاری کرنے میں تاخیر کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تعلیم یافتہ قابل لوگ ہیں‘ وہ دنیا کے کئی ممالک میں اپنی صلاحیتوں کو پیش کررہے ہیں۔ جس میں آئی ٹی‘ سافٹ ویر اور شعبے شامل ہیں۔