حیدرآباد
حیدرآباد: ایپاسوامیوں اور بی جے وائی ایم کا ڈی جی پی آفس کے باہر شدید احتجاج، کئی گرفتار
سوامیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دِیکشا پر موجود پولیس ملازمین کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ اُن کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کا یہ عمل اُن کے عقائد اور جذبات کے خلاف ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے لکڑی کا پل کے علاقہ میں واقع ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) کے دفتر کے باہر آج ایپاسوامیوں نے بی جے وائی ایم کے کارکنان کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کیا اور دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا اور کچھ سوامیوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی جی پی دفتر کے باہر بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔
سوامیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دِیکشا پر موجود پولیس ملازمین کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ اُن کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کا یہ عمل اُن کے عقائد اور جذبات کے خلاف ہے۔
اسی مذہبی جذبات کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کی مخالفت میں ڈی جی پی آفس کے سامنے یہ احتجاج کیا گیا۔