حیدرآباد

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

یہ حادثہ کل شب ضلع کے دمائی پیٹ میں اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور بائیک سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ حادثہ کل شب ضلع کے دمائی پیٹ میں اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور بائیک سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ترمل پور کے رہنے والے 18سالہ پی راجندر اور سدرالاپلی کے رہنے والے 19سالہ پی اکشئے کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں، اپنے دوست کے مکان گئے تھے۔واپسی کے دوران یہ دونوں حادثہ کا شکار ہوگئے۔

پولیس نے کہاکہ اکشئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ راجندر نے اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔

اکشئے نے حال ہی میں ڈگری سال دوم کا امتحان تحریر کیا تھا جبکہ راجندر نے سال اول کا امتحان تحریر کیا تھا۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جگتیال کے اسپتال منتقل کردیا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w