جرائم و حادثات

حیدرآباد:پہلی کمپنی چھوڑکر دوسری کمپنی میں ملازمت۔7ملازمین کی پٹائی پر 8 افرادگرفتار

کمپنی کی ملازمت چھوڑ کر دوسری کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے والے سات ملازمین بشمول خواتین کو باندھ کرمارپیٹ کرنے والے پہلی کمپنی کے ذمہ داروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: کمپنی کی ملازمت چھوڑ کر دوسری کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے والے سات ملازمین بشمول خواتین کو باندھ کرمارپیٹ کرنے والے پہلی کمپنی کے ذمہ داروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

حیدرآباد کی میڈی پلی پولیس نے اس سلسلہ میں 8 افراد کو گرفتار کیا۔ اصل ملزم ہری دیت ریڈی کے بشمول دیگر 9افراد مفرور ہیں۔

سرتھ کمار گنجی، متیشور، مہیش، علیم، ہری پرساد، ستیم، راجہ مہیش اور راجہ کمار کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اصل ملزم یادادری ضلع کے آلیرسے تعلق رکھنے والا ہری دیت ریڈی میڈی پلی میں کمپنی چلاتاہے۔

رشیتا، مدھومیتا، سیتارون، وینو، نتن، یوگی، عبیداور بعض دیگر افراد اس کمپنی میں ملازمت کرتے تھے تاہم حال ہی میں ان تمام نے ملازمت چھوڑ کر دوسری کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔

ہری دیت ریڈی انہیں ایک ماہ کی تنخواہ واجب الادا تھا تاہم جب انہوں نے تنخواہ دینے کی خواہش کی تو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے سابق ملازمین کو باندھ کر بُری طرح پٹائی کردی اور الزام لگایا کہ انہوں نے اس کی کمپنی کے راز دوسری کمپنی کو بتادیئے ہیں۔

پٹائی کا سلسلہ دوپہر سے رات تک جاری رہا۔ متاثرین نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیر پر پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا۔ عوامی تنظیموں کی مداخلت کے بعد پولیس نے 18 فروری کو مقدمہ درج کیا اور 8 افرادکو ریمانڈ پر بھیج دیا۔