حیدرآباد

حیدرآباد میراتھن کا آغاز

اصل دوڑ کل ہوگی جس میں 42 کلومیٹر طویل رن پیپلز پلازا سے جی ایم سی بالایوگی اسٹیڈیم گچی باولی تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ ہاف میراتھن اور ٹن کے رن بھی شامل ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد رنرز سوسائٹی (ایچ آر ایس) کے زیر اہتمام این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے 14ویں ایڈیشن کا آج آغاز ہوا جس میں 27 ہزار سے زائد رنرز نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ 2011 سے ملک کے دوسرے سب سے بڑے میراتھن کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری


یہ فلیگ شپ ایونٹ دوڑ، صحت مند طرزِ زندگی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ زیرو لٹر (کچرے سے پاک)مہم کا علمبردار ہے جس کے ذریعہ جدید ویسٹ مینجمنٹ اور پلاسٹک ری سائیکلنگ اقدامات کے تحت سو فیصد پائیداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


تین روزہ میراتھن کا آغاز فائیو کے فن رن سے ہوا جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے حیدرآباد کے ہائی ٹیکس کنونشن سنٹر کے قریب شرکت کی۔

اصل دوڑ کل ہوگی جس میں 42 کلومیٹر طویل رن پیپلز پلازا سے جی ایم سی بالایوگی اسٹیڈیم گچی باولی تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ ہاف میراتھن اور ٹن کے رن بھی شامل ہیں۔


اس دوران پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک پابندیاں نافذ کی ہیں۔