امریکہ و کینیڈا

غزہ پٹی میں جنگ بندی کا پرزورمطالبہ کرتے ہوئے نیویارک میں مظاہرہ

اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا 'نیتن یاہو اور بائیڈن جنگی مجرم ہیں' اور 'اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے، جو کھلے عام نسل کشی کر رہا ہے'۔

نیویارک: امریکہ کے نیویارک میں سینکڑوں مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں جنگ بندی کا پرزور مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق چہارشنبہ کے روز اس مظاہرے کے دوران مظاہرین ’فلسطین کو آزاد کرو‘، ’ابھی جنگ بندی کرو‘ اور ’نسل کشی بند کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ‘نیتن یاہو اور بائیڈن جنگی مجرم ہیں’ اور ‘اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے، جو کھلے عام نسل کشی کر رہا ہے’۔

https://twitter.com/TheMuslim786/status/1722465327437713779

یہ احتجاج اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے پاس سے گزرا اور پھر 42ویں اسٹریٹ کے ساتھ مین ہٹن کے ڈائون ٹاؤن کی طرف مڑ گیا۔ اس دوران پولیس اہلکار موجود تھے تاہم کسی جھڑپ یا گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک ساڑھے دس ہزار سے زائد فلسطینی شہری غزہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

a3w
a3w