حیدرآباد

کینڈامیں حرکت قلب بند ہوجانے سے حیدرآبادی طالب علم کا انتقال

گزشتہ ایک ہفتہ قبل وہ وائرل بخارمیں مبتلاہوئے تھے۔مزمل کے والد شیخ مظفر احمد کے بشمول افراد خاندان کو کینڈاسے بیٹے کے دوست کا جمعہ کے روزانہیں ایک فون کال وصول ہواجس میں بتایا گیا کہ حرکت قلب بند ہوجانے سے مزمل احمد کی موت واقع ہوگئی۔

حیدرآباد: کینڈامیں 25سالہ حیدرآبادی طالب علم شیخ مزمل احمدکاحرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ وہ کینڈا کے اونٹاریوکے کچنرسٹی میں کانسٹیگوکالج واٹرلو کیمپس سے ماسٹر(آئی ٹی) کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

جواں سال مزمل احمد کے افراد خاندان جوشہر حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقہ میں رہتے ہیں کوجمعہ کے روز کینڈا سے مزمل کے ایک دوست کافون آیا جس میں اُس نے حیدرآبادی طالب علم کی موت کے بارے میں واقف کرایا۔

شیخ مزمل احمد دسمبر 2022 سے کینڈامیں ماسٹرکی تعلیم حاصل کررہے تھے۔گزشتہ ایک ہفتہ قبل وہ وائرل بخارمیں مبتلاہوئے تھے۔مزمل کے والد شیخ مظفر احمد کے بشمول افراد خاندان کو کینڈاسے بیٹے کے دوست کا جمعہ کے روزانہیں ایک فون کال وصول ہواجس میں بتایا گیا کہ حرکت قلب بند ہوجانے سے مزمل احمد کی موت واقع ہوگئی۔

کینڈامیں حیدرآبادکے جواں سال طالب علم کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد ترجمان ایم بی ٹی امجداللہ خاں خالد نے غم زدہ افراد خاندان کوپرسہ دیا‘ بعدازاں خان نے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جئے شنکر سے نمائندگی کرتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ وہ مزمل کی لاش کووطن واپس لانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

انہوں نے وزیر خارجہ سے اس سلسلہ میں اٹاواکے ہندوستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹومیں ہندوستانی قونصلیٹ کوضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دینے کی خواہش کی۔

a3w
a3w