حیدرآباد

حیدرآباد میٹروریل مرحلہ دوم پرچیف منسٹر کا جائزہ اجلاس ،مذہبی مقامات کا لحاظ رکھا جائے گا

چیف منسٹر نے این وی ایس ریڈی کو ہدایت دی کہ توسیعی تجاویز شہر کے بڑے حصوں کا احاطہ کرتے ہوئے عوام کی ضروریات کو پورا کیا جانا چاہیئے۔ حیدرآباد میٹرو ریل مرحلہ دوم کے ذریعہ مسافروں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جانی چاہیے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں حیدرآباد میٹرو ریل مرحلہ II کے متعلق تجاویز کا  جائزہ لیا۔ منیجنگ ڈائرکٹرمیٹروریل کے این وی ایس ریڈی نے حیدرآباد میٹرو ریل پر مرحلہ IIکا تفصیلی طور پر پاور پورئنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
پانچ روزہ حج وعمرہ تربیتی کورس
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم

چیف منسٹر نے این وی ایس ریڈی کو  ہدایت دی کہ توسیعی تجاویز شہر کے بڑے حصوں کا احاطہ کرتے ہوئے عوام کی ضروریات کو پورا کیا جانا چاہیئے۔ حیدرآباد میٹرو ریل مرحلہ دوم کے ذریعہ مسافروں کی زیادہ سے زیادہ  خدمت کی جانی چاہیے۔

 انہوں نے این وی ایس ریڈی سے کہا کہ وہ کمشنربلدیہ کے ساتھ تال میل سے مرحلہ  II کی تجاویز کو بہتر بنائیں، پرانے شہر کے میٹرو ریل کے سلسلے میں دارالشفاء جنکشن سے شالی علی بانڈہ  جنکشن تک سڑک کی توسیع کرنے کی ایچ ایم آر ایل کی تجویز پر، چیف منسٹرنے خواہش کی کہ دارالشفاء جنکشن سے فلک نما جنکشن تک سڑک کو 100 فٹ تک چوڑا کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔

 پرانے شہر کے عوامی نمائندوں سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کی مجوزہ توسیع کو پرانے شہر سے مربوط کرنے کے بعد پرانے شہر کو شہر کے دیگر حصوں کے مساوی تیز رفتار ترقی کے لیے دروازے کھل جائے گا۔

 چیف منسٹر نے میٹرو ریل کے عہدیداروں کو بتایا کہ سڑک کی توسیع اور میٹرو ریل کی منصوبہ بندی کے دوران  شناخت شدہ 103 مذہبی، ثقافتی اور دیگر حساس ڈھانچوں پر منفی اثر پڑسکتا ہے انہوں نے کہا ضرورت پڑنے پر میں ذاتی طور پر پورے شر کا دورہ کروں گا اور اس کوشش میں پرانے شہر کے عوامی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

 ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ رائے درگ سے شمس آباد ایرپورٹ (31 کلومیٹر؛ تخمینہ لاگت 6,250 کروڑ روپے) تک سابقہ حکومت کے ایرپورٹ میٹرو پلان کو روکا جائے کیونکہ وہاں پہلے سے ہی بہت وسیع ووٹر رنگ آؤڈ دستیاب ہے۔

 اس کے بجائے  ایم جی بی ایس سے پرانے شہر کے راستے ایئر پورٹ میٹرو کنیکٹیویٹی کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔ ایل بی نگر سے، ناگول سے ایل بی نگر میٹرو اسٹیشنوں تک 5 کلومیٹر کے بقیہ حصہ کو پورا کیا جانا چاہیے۔

ایم ڈی، ایچ ایم آر ایل کو پرانے شہر اور ایل بی نگر سے ہوائی اڈے کی میٹرو الائنمنٹ کے لیے ٹرافک اسٹڈیز اور ڈی پی آر جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ لکشمی گوڑہ۔ جلپلی۔مامیڈ پلی اسٹریچ میں میٹرو کے ایک حصے کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی کا جائزہ لیں۔

 نئی الائنمنٹ میں گریڈ سطح پر توجہ (سڑک کی سطح پر)دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں پہلے ہی 40 فٹ چوڑی سڑک مرکزی میڈین کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے  دستیاب ہے۔اس سے میٹرو ریل کی تعمیر کی لاگت کم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے پرنسپل سیکرٹری، سکریٹری بلدی نظم  و نسق  اور ایچ ایم ڈی اے کمشنر ایم دانا کشور اور سی ایم او کے پرنسپل سیکرٹری وی شیشادری کو ہدایت دی کہ وہ ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ کے لیے اس سٹرک کے ساتھ دستیاب سرکاری اراضیات  کی نشاندہی کریں جس سے  ہوائی اڈے کے میٹرو پروجیکٹ کی جزوی فنڈنگ کے ساتھ پرانے شہر کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 چیف منسٹر نے رائے دی کہ نئی صف بندی کے نتیجے میں شہر کے کئی حصوں تک آمد و رفت میں سہولت اور لاگت میں بچت ہوگی۔ انہوں نے ایم ڈی، ایچ ایم آر ایل کو بھی ہدایت دی کہ وہ موجودہ میٹرو کوریڈورز کو قریبی مقامات تک توسیع دینے کی تیاری کریں تاکہ شہر کی تمام سمتوں کو یکساں خطوط پر ترقی دی  جا سکے جن میں میا ں پور۔چندا نگر۔

 بی ایچ ای ایل۔پٹن چیرو (14 کلومیٹر)، ایم جی بی ایس۔فلک نما۔ چندرائن گٹہ۔میلارد یوپلی۔ پی 7 روڈ۔ایئرپورٹ (23 کلومیٹر)، ناگول۔ایل بی نگر۔اویسی ہسپتال۔ چندرائن گٹہ- میلاردیوپلی۔آرام گھر۔ راجندر نگر میں نیشنل ہائی وے پر نئی ہائی کورٹ سائٹ (زرعی یونیورسٹی کے مین گیٹ سے ملحق) (19 کلومیٹر) کوریڈور کی توسیع۔

رائے درگ III اسٹیشن سے Financial District (وپرو لپک جنکشن / امریکی  قونصلیٹ) بذریعہ بانیوں ڈاٹورسٹی جنکشن، IIIT جنکشن  اور آئی یس بی  روڈ (12 کلومیٹر)۔ ایل بی نگر- ونساتھلی پورم-حیات نگر (8 کلومیٹر)۔ شامل ہے۔