حیدرآباد

حیدرآباد: عروج ماڈل ہائی اسکول میں جشن میلاد النبی ﷺ اور تقسیم انعامات

مولانا صابر پاشاہ نے کہا کہ آج کی ضرورت یہ ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا محور بنائیں اور اپنے ایمان کو حضور ﷺ کی محبت و عشق سے منور کریں۔ انہوں نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،’’اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اللہ تمہیں اپنا محبوب بنا لے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا۔‘‘

حیدرآباد: عروج ماڈل ہائی اسکول، ہاشم آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ اور تقسیم انعامات کے موقع پر طلبہ و طالبات میں محبتِ رسول ﷺ اور اطاعتِ مصطفی ﷺ کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا محبوب بننے کا واحد ذریعہ حضور اکرم ﷺ کی اطاعت اور اتباع ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

مولانا صابر پاشاہ نے کہا کہ آج کی ضرورت یہ ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا محور بنائیں اور اپنے ایمان کو حضور ﷺ کی محبت و عشق سے منور کریں۔ انہوں نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،’’اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اللہ تمہیں اپنا محبوب بنا لے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا۔‘‘

خطاب کے دوران انہوں نے طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ میلاد النبی ﷺ کے تحریری اور تقریری مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں اور نبی ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں۔ مولانا نے کہا کہ جو طلبہ اپنی تحریر اور تقریر کے ذریعے حضور ﷺ کی حیاتِ طیبہ کو اجاگر کرتے ہیں، وہ کل معاشرے کے رہنما اور ملت کا سرمایہ بنیں گے۔

پرنسپل جناب محمد عبد العتیق نے اس موقع پر طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انعامات صرف سند نہیں بلکہ علمی و فکری ترقی کی پہچان ہیں اور طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اس موقع پر منتظمین جناب محمد مرتضی خان، جناب سید عبدالرحیم کریمی، جناب محمد دانش، جناب محمد محمود، مولانا ڈاکٹر محمد نور اللہ چشتی، جناب محمد عبدالقدوس، جناب محمد ایوب، اور جناب محمد ہاشم بھی موجود تھے۔ دیگر اساتذہ بھی تقریب میں شریک رہے۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ عشقِ رسول ﷺ کی روشنی میں اپنی راہیں متعین کریں اور تعلیم و کردار کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کریں۔