حیدرآباد

حیدرآباد: چلتی کارشعلہ پوش، ڈرائیور زندہ جھلس کرہلاک

جب تک دیگر مسافروں نے آگ دیکھ کر حکام کو اطلاع دی، کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکی تھی۔ ڈرائیور کی لاش بری طرح جلی ہوئی حالت میں ملی اور سیٹ پر صرف ہڈیوں کے ڈھانچہ کے آثار باقی تھے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شاہ میرپیٹ اوآرآرپرچلتی کارشعلہ پوش ہوگئی جس کے نتیجہ میں کارچلانے والا جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری


تفصیلات کے مطابق ایکو اسپورٹ کار او آر آر پر جارہی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی۔ چند ہی لمحوں میں شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور ڈرائیور کو باہر نکلنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

جب تک دیگر مسافروں نے آگ دیکھ کر حکام کو اطلاع دی، کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکی تھی۔ ڈرائیور کی لاش بری طرح جلی ہوئی حالت میں ملی اور سیٹ پر صرف ہڈیوں کے ڈھانچہ کے آثار باقی تھے۔


اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بھی تاحال نہیں ہو پائی۔پولیس تکنیکی خرابی، اوور ہیٹنگ یا کسی اور وجہ سے اچانک آگ بھڑکنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔


اس واقعہ کے باعث او آر آر پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک متاثر ہوا اور گاڑی سواروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔