سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

دنیا کے گرم ترین ملک کویت میں ژالہ باری

کویت شہر کے علاوہ قرب ونواح کے تمام علاقوں میں جب رہائشی صبح اٹھے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سڑکوں میں برف جمی ہوئی ہے اور درجہ حرارت منفی ہے۔

کویت سٹی: کویت دنیا کا گرم ترین ملک مانا جاتا ہے جہاں موسم گرما کے عروج پر درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کو پار کر جاتا ہےلیکن اس موسم میں کویت کی سڑکوں پر برف جم گئے۔

 کویت شہر کے علاوہ قرب ونواح کے تمام علاقوں میں جب رہائشی صبح اٹھے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سڑکوں میں برف جمی ہوئی ہے اور درجہ حرارت منفی ہے۔ سڑکوں پر برف جم جانے کی وجہ سے وزار داخلہ نے کئی سڑکوں بند کردیا اور ٹریفک کے لیے متبادل راستے کھول دیئے۔

کویتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کی مقدار 63 ملی میٹر لگائی گئی ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث اولے اور ژالہ باری ہوئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر برف جم گئی ہے۔