حیدرآباد

حیدرآباد: نالے پرقائم دکانات کو بلدیہ نے ہٹادیا

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پورے شہر میں سڑکوں اور فٹ پاتھس ناجائز قبضہ میں ہیں، لیکن خواتین کے چھوٹے کاروبار کو کیوں ہٹایا جا رہا ہے۔ بعض حلقوں کے دباؤ میں آ کر حکام چھوٹے دکانداروں کے ساتھ سخت رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں امیر پیٹ کے ستیہ مال سے مائتری ونم تک نالے پر قائم چھوٹے دکانداروں کی دکانیں بلدیہ کے ٹاؤن پلاننگ کے عملہ نے ہٹا دی جس سے مقامی سطح پر کشیدگی پیدا ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

ٹاؤن پلاننگ حکام کے مطابق مقامی شہریوں کی شکایات پر، عملہ نے پولیس کی نگرانی میں دکانداروں کی دکانیں ہٹا کر وہاں سے منتقل کیا ۔ اس دوران خواتین چھوٹے دکانداروں نے اس کارروائی کی مخالفت کی اور راستے میں رکاوٹیں حائل کیں اورمزاحمت کی۔

امیر پیٹ کے کارپوریٹر نے چھوٹے دکانداروں کی تائید میں احتجاج کیا۔