حیدرآباد: مسلم خاتون کا ہندولڑکے ساتھ پھرنے پر اعتراض مہنگا پڑ گیا، 4 مسلم نوجوان گرفتار (ویڈیو وائرل)
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پوش خاتون ایک ہندو لڑکے اور بچے کے ساتھ کہیں جارہی تھی۔ ملزمین نے اس جوڑے کو دیکھ کر اپنے غصہ پر قابو نہیں رکھ سکے اورہندو لڑکے کے ساتھ چارمینار کے دامن میں ہاتھا پائی بھی ہوگئی۔
حیدرآبا: چارمینار پولیس نے پیر کو حیدرآباد میں ایک بین مذہبی جوڑے کو ہراساں کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین نے جوڑے پر حملہ کیا تھا اور واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ جس کے بعد چارمینار پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پوش خاتون ایک ہندو لڑکے اور بچے کے ساتھ کہیں جارہی تھی۔ ملزمین نے اس جوڑے کو دیکھ کر اپنے غصہ پر قابو نہیں رکھ سکے اورہندو لڑکے کے ساتھ چارمینار کے دامن میں ہاتھا پائی بھی ہوگئی۔
پولیس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے منگل کو مقدمہ درج کیا اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جو ملزمین کی گرفتاری کے لیے تیزی سے متحرک ہو گئیں۔ اگلے دن 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمین کے موبائل فونز ضبط کر لیے گئے جن میں وائرل ویڈیوز موجود ہیں۔
چارمینار اے سی پی پی چندر شیکھر نے کہا، "4 لڑکوں نے جوڑے کے ساتھ بدتمیزی کی۔ خاتون کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا۔ ملزم نے بچے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔” ملزمحن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔