حیدرآباد

حیدرآباد: میاں پورمیں تیندوا نہیں جنگلی بلی، محکمہ جنگلات کا انکشاف

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ میاں پور میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاعات پر مقامی افراد میں تشویش دیکھی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ میاں پور میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاعات پر مقامی افراد میں تشویش دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
فنِ خوش نویسی ہماری قوم کا قیمتی ورثہ — اس کی حفاظت دینی و تہذیبی فریضہ ہے: پروفیسر مظفر علی شہ میری
جماعتِ اسلامی ہند ملک پیٹ کی جانب سے مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
جامعہ راحت عالم للبنات میں کامیاب حافظات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد
امتحانات کے بعد طلبہ کی اصلاح کے لیے خصوصی تربیتی نشستوں کا انعقاد
قرآنِ مجید سے وابستگی ہی امتِ مسلمہ کی کامیابی کا ضامن ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

تاہم بعد ازاں پتہ چلا کہ سوشیل میڈیا پر اس علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کی جوویڈیوزپوسٹ کی گئی ہے، وہ تیندوا نہیں ہے بلکہ جنگلی بلی ہے۔

کل شب میٹرواسٹیشن میاں پور کے قریب یہ جنگلی جانورنظرآیا تھا جس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی تھی۔

عہدیداروں نے تاریکی کی وجہ سے تلاشی مہم روک دی تھی تاہم صبح مین جب تلاشی مہم کا احیا گیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ تیندوانہیں جنبلگی بلی ہے۔

تعمیراتی مزدوروں نے اس جنگلی جانور کی موجودگی کی اطلاع سب سے پہلے دی تھی۔