حیدرآباد

حیدرآباد: اسکراپ کے ڈھیر میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب گاڑی میں سامان ڈالتے وقت کیمیکل کا ڈبہ زمین پر گرگیا۔ محمد نذیر نامی ڈیلر دھماکہ میں شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: شہر میں آج ایک دھماکہ میں 30سالہ اسکراپ ڈیلر کی موت ہوگئی۔

یہ حادثہ موسیٰ پیٹ علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب ڈیلر ایچ پی روڈ پر گاڑی میں اسکراپ ڈال رہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب گاڑی میں سامان ڈالتے وقت کیمیکل کا ڈبہ زمین پر گرگیا۔ محمد نذیر نامی ڈیلر دھماکہ میں شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس فوری وہاں پہنچی اور اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ متوفی مشیرآباد کے بھولکپور کا ساکن تھا۔ نذیر کے والد اسمٰعیل  اسکراپ خریدا کرتے تھے۔ نذیر گاڑی میں سامان ڈالنے میں مدد کررہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔

صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

شہر میں ماضی میں بھی ایسے حادثات پیش آچکے ہیں۔12/ جون 2022 کو افضل گنج علاقہ میں مین ہول میں کیمیکل ڈالتے وقت ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

a3w
a3w