حیدرآباد: تین گھنٹوں میں 6,000 سے زائد ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں کاانکشاف
شہرحیدرآبادمیں روزبروزٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔شہرکے مختلف علاقوں بالخصوص مصروف ترین علاقہ معظم جاہی مارکٹ میں اس طرح کی کئی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں روزبروزٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔شہرکے مختلف علاقوں بالخصوص مصروف ترین علاقہ معظم جاہی مارکٹ میں اس طرح کی کئی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا ہے۔
حال ہی میں معظم جاہی مارکٹ علاقہ میں صرف تین گھنٹوں میں خصوصی مہم کے دوران پولیس نے 6,000 سے زائد ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلایا۔
پولیس کے مطابق، ویڈیوز دیکھ کر خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے والے ایک دن میں 15,000 افراد گرفتار ہوئے۔ اگر 24 گھنٹے مسلسل نگرانی کی جائے تو ہر گاڑی پر تقریباً 10 سے 20 چالان کا امکان ہے۔ شہر بھر میں روزانہ 20,000 سے زائد چالان کئے جانے کا پتہ چلا ہے۔ زیادہ تر خلاف ورزی کرنے والے بائیک سوار ہیں۔
گزشتہ 9ماہ کے دوران اہم خلاف ورزیاں اس طرح ہیں۔
ہیلمٹ نہ پہننا: 30,51,145 کیس
رانگ سائیڈ میں ڈرائیونگ: 4,83,781 کیس
حد سے زیادہ رفتار / خطرناک ڈرائیونگ: 1,94,815 کیس
تین افراد کے ساتھ سواری (ٹرپل رائیڈنگ): 1,33,927 کیس
سگنل کی خلاف ورزی: 1,20,265 کیس
فون استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ: 76,472 کیس
شراب پی کر گاڑی چلانا : 36,130 کیس
سیٹ بیلٹ نہ پہننا: 31,108 کیس
زائد مسافرین: 8,650 کیس
نابالغ کے ڈرائیونگ: 6,976 کیس
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ حادثات اور جرمانے سے بچا جا سکے۔