مہاراشٹرا میں داؤد ابراہیم کی 4 جائیدادوں کی نیلامی
ان جائیدادوں میں داؤد ابراہیم کا ممباکے گاؤں میں واقع وہ گھر بھی شامل ہے جہاں وہ پیدا ہوا تھا اور اپنا بچپن گزارا تھا۔ سریواستو نے 2001 میں جن دکانات کے لیے بولی لگائی تھی وہ قانونی تنازعہ میں پھنس گئی ہیں۔
ممئی: ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد داوؤد ابراہیم کے خاندان کی ملکیت 4 قطعہ زرعی اراضی کی آج کے روز نیلامی کی جائے گی اور وہ بھی صرف زائد از19لاکھ روپئے کی محفوظ قیمت پر۔ انڈر ورلڈ ڈاؤن کی آبائی جائیداد مہاراشٹرا کے ضلع رتنا گری کے ممباکے گاؤں میں واقع ہے۔
ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ جائیدادوں کی خریدی کے لیے کون بولی لگائے گا لیکن ایک شخص کی آمد یقینی ہے جو ایک وکیل اور شیو سینا کا سابق رکن اجے شریواستو ہے۔ اس نے ماضی میں داوؤ ابراہیم کی تین جائیدادوں کے لیے کامیاب بولی دی تھی۔
ان جائیدادوں میں داؤد ابراہیم کا ممباکے گاؤں میں واقع وہ گھر بھی شامل ہے جہاں وہ پیدا ہوا تھا اور اپنا بچپن گزارا تھا۔ سریواستو نے 2001 میں جن دکانات کے لیے بولی لگائی تھی وہ قانونی تنازعہ میں پھنس گئی ہیں۔
سریواستو کو امید ہے کہ اسے بہت جلد 1993 ممبئی دھماکوں کے اصل سازشی کے گھر کی سیل ڈیڈ مل جائے گی۔ وکیل نے بتایا کہ وہ اس عمارت میں ایک سناتن پاٹھ شالہ (اسکول) شروع کرناچاہتاہے۔ سریواستو نے کہاکہ میں جمعہ کے روز نیلامی میں حصہ لوں گا۔