حیدرآباد

حیدرآباد: مسروقہ سل فون کے ذریعہ دو بینک کھاتوں سے 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکال لی گئی

لیکن فون میں سم ڈالنے کے فوراً بعد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کے پیغامات موصول ہوئے۔اس کے بعد متاثرہ شخص بوئن پلی پولیس سے رجوع ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دو بینک کھاتوں سے 6 لاکھ روپے سے زائد رقم نکالی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں چور نے مسروقہ موبائل فون کے ذریعہ دو بینک کھاتوں سے 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکال لی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں سائبر کرائم میں اضافہ مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انتظامیہ ہوشیار رہے:مولانا خیرالدین صوفی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

پولیس کے مطابق، نظام آباد کے رہنے والے پرساد میں ناندیڑ جانے والی بس میں سوار تھے کہ ایک نامعلوم شخص نے ان کے فون کی چوری کرلی جس کے بعد پرساد نے نیا فون خرید کر اپنے پرانے نمبر کی سم اس میں ڈال دی،

لیکن فون میں سم ڈالنے کے فوراً بعد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کے پیغامات موصول ہوئے۔اس کے بعد متاثرہ شخص بوئن پلی پولیس سے رجوع ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دو بینک کھاتوں سے 6 لاکھ روپے سے زائد رقم نکالی گئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔