مہاراشٹرا

ا نڈیگو طیارہ میں ایرہوسٹس سے چھیڑ چھاڑ، سویڈش شہری گرفتار

نشے میں دھت ایک 63 سالہ سویڈیش شہری نے ایرہوسٹس کو غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ ممبئی پولیس نے فلائٹ میں کیبن عملہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام میں سوڈیشن شہری کو گرفتار کرلیا۔

ممبئی: طیاروں میں ایرہوسٹس سے چھیڑچھاڑ کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ انڈیگو کی بینکاک سے ممبئی آرہی فلائٹ میں سامنے آیا۔

یہاں نشے میں دھت ایک 63 سالہ سویڈیش شہری نے ایرہوسٹس کو غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ ممبئی پولیس نے فلائٹ میں کیبن عملہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام میں سوڈیشن شہری کو گرفتار کرلیا۔

حالانکہ عدالت سے اسے ضمانت مل گئی۔ پولیس کے مطابق کلاس ایریک ہیرالڈ جونس ویسٹ برگ نے مبینہ طور پر ایک ساتھی مسافر کے ساتھ مارپیٹ کی اور 6A-1052 انڈیگو فلائٹ میں دوران پرواز ہنگامہ کیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزم مسافر‘ اس وقت بے قابو ہوگیا جب عملہ کے ایک رکن نے اسے بتایا کہ طیارہ میں کھانا نہیں ہے۔

ملزم چکن ڈش لینے کے لیے تیار ہوگیا اور جب ایر ہوسٹس رقم ادائگی کے لیے پی او ایس مشین لے کر اس کے پاس پہنچی تو کارڈ سوائپ کرنے کے بہانے اس نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور غلط طریقے سے ایرہوسٹس کا ہاتھ پکڑلیا۔

بعد ازاں معاملے کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی اور کیس درج کرلیا گیا۔ گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر اسے اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے ضمانت دے دی۔