تلنگانہ
حیدرآباد:پولیس نے لاجس اور ہوٹلوں کی تلاشی لی
تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پولیس نے چوکسی اختیار کی ہے۔ شہرحیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں پولیس نے لاجس اور ہوٹلوں کی تلاشی لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پولیس نے چوکسی اختیار کی ہے۔ شہرحیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں پولیس نے لاجس اور ہوٹلوں کی تلاشی لی۔
اسمبلی انتخابات کے پیش نظرلاجس اور ہوٹلوں میں رہنے والوں کی تفصیلات معلوم کی گئیں۔
پولیس نے ہوٹلوں اور لاجس کے حکام کو ہدایت دی کہ کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دی جائے۔
پولیس نے یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی کہ آیا مفت میں فراہم کی جانے والی اشیا اور رقومات تو لاجس میں نہیں ہیں جس سے رائے دہندوں کو راغب کیاجاسکے۔
پولیس نے لاجس اور ہوٹلوں میں رہنے والوں کے سامان کی بھی تلاشی لی اورسامان کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔