کھیل

انگلینڈ نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 41 رن سے جیت لیا

میان آف دی میاچ معین علی کی آل راونڈ کارکردگی اور وکٹ کیپر بلے باز جانی بیرسٹو کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 41 رن سے شکست دیکر 3 میاچس کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔

برسٹول: میان آف دی میاچ معین علی کی آل راونڈ کارکردگی اور وکٹ کیپر بلے باز جانی بیرسٹو کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 41 رن سے شکست دیکر 3 میاچس کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 235 رنوں کی ضرورت تھی تاہم وہ 20 اوورس میں 8 وکٹس کھوکر 193 رن ہی بناپائی۔ جنوبی افریقہ کیلئے سلامی بلے باز ریزا ہینڈرکس 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رن بنائے جبکہ نوجوان بلے باز ٹرسٹان اسٹب نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے محض 28 گیندوں میں 8 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 72 رن بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

ان کے علاوہ ہنریچ کلاسین 20 اور فیلوکوایو 22 ہی دوہرے ہندسے کو عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن نے 3 جبکہ ریسی ٹوپلی اور عادل رشید نے 2,2 جبکہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں انگلش ٹیم نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے جانی بیرسٹو اور معین علی کی نصف سنچریوں کی مدد سے 234 رن بنائے۔

بیرسٹو نے جارحانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں میں 3 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 90 رن بنائے جبکہ معین علی نے محض 18 گیندوں میں 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رن اسکور کئے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان جوز بٹلر 22‘ ڈیویڈ ملن 43 اور جیسن رائے نے 8 رن بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نیڈگی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 جبکہ فیلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میاچ اتوار 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔